Time 17 فروری ، 2025
دنیا

افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا

افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا
افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے،افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری،فوٹو: فائل 

افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق افغان وفد ہفتے کے روز کابل سے روانہ ہوا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور  ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔

افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا ہےکہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار  تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

دوسری جانب جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور  پر اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ  طالبان وفود عمومی طور  پر پڑوسی ممالک، وسطی ایشیا، روس اور چین کے دورے کرتے رہے ہیں جب کہ یورپ کا دورہ 2022 اور 2023 میں ناروے میں سفارتی اجلاسوں کے لیے کیا گیا تھا۔

 2021 میں کابل میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد جاپان کا سفارت خانہ عارضی طور پر قطر منتقل کردیا گیا تھا تاہم جاپان نے امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :