Time 18 فروری ، 2025
دنیا

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
 فوٹو: اے ایف پی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات ہوئی جس میں بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے ریاض میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ  روس یوکرین جنگ روکنے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ایسے انتظام کی اہمیت پر بات کی جو علاقائی سلامتی میں معاون ہو۔

مزید خبریں :