Time 19 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی پورٹ کی 40 ارب کی زمین 5 ارب روپےمیں دی گئی: فیصل واوڈا کا انکشاف

کراچی پورٹ کی 40 ارب کی زمین 5 ارب روپےمیں دی گئی: فیصل واوڈا کا انکشاف
کراچی پورٹ کی 500 ایکڑ کی زمین کی مارکیٹ ویلیو 60 ارب روپے سے زیادہ ہے: اجلاس میں انکشاف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی بحری امور کے چیئرمین فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہےکہ کراچی پورٹ کی 40 ارب کی سرکاری قیمت کی زمین 5 ارب روپےمیں دے گئی۔ 

سینیٹ قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی نے بڑا انکشاف کیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب کی سرکاری قیمت کی زمین 5 ارب روپے میں دے گئی اور کراچی پورٹ کی 500 ایکڑ کی زمین کی مارکیٹ ویلیو 60 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ کے سودے فوری روکے جائیں، پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ شفاف کریں گے، کراچی پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ میں میگا اسکینڈل ہے، پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ ایس آئی ایف سی کی مشاورت سے کریں گے۔ 

مزید خبریں :