19 فروری ، 2025
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔
پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضاء میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔
اس کے علاوہ شیردل ٹیم نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے شاہین بریک کا بھی مظاہرہ کیا، جے ایف 17، ایف 16 اور شیردل شاہینوں نے پوری قوم کا لہو گرمایا جب کہ جے ایف -17 تھنڈر طیارہ بھی فلائی پاسٹ میں شریک تھا۔
پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کے ذریعے ہمہ وقت قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کا عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے آمنے سامنے ہیں اور ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر ہوں گے۔