01 مارچ ، 2012
نئی دہلی…این جی ٹی…اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہیروئن استعمال کرنے والا ملک ہے ۔رپورٹ کے مطابق نہ صرف بھارت میں ہیروئن کے نشے کی لت میں بے پناہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے بلکہ افغان ہیروئن کی سب سے بڑی مقدار یہیں سے یورپ اور امریکا بھی غیر قانونی طور پر اسمگل کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں سالانہ استعمال ہونے والی ہیروئن کی مقدارچالیس ٹن ہے جس میں سے سترہ ٹن بھارت میں استعمال ہوتی ہے جس کی مالیت ایک اعشاریہ چاربلین ڈالر ہے۔