دلچسپ و عجیب
01 مارچ ، 2012

اسکول کے بچوں کو ڈراپ کرنے کا انوکھا طریقہ یا بے احتیاطی؟

اسکول کے بچوں کو ڈراپ کرنے کا انوکھا طریقہ یا بے احتیاطی؟

استنبول…این جی ٹی…ایک وین میں گنجائش سے زیادہ بچوں کو بھرنے اور اسکے باعث حادثات کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں ۔ترکی میں بھی ایسا ہی ایک نظارہ دیکھنے کو ملا لیکن معجزانہ طور پر اسکول کے بچے کسی غیر متوقع حادثے سے محفوظ رہے۔اس وڈیو میں ایک مصروف شاہراہ پر ایک وین کو تیز رفتاری سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسکے پچھلے حصے سے دو بچے باہر نکل کر گئے لیکن ڈرائیور کوحیران کن طور پراس بات کا احساس تک نہیں ہوا۔جہاں بچے وین سے غیر معمولی انداز میں ڈراپ ہوتے نظر آئے وہیں انہیں چوٹیں بھی نہیں آئیں اور وہ فوراًاُٹھ کر اپنی منزل کی طرف چل پڑے۔تھوڑی دور جاکر ڈرائیور کو شاید وین سے دو بچے کم ہوجانے کا احساس ہوا اور وہ ریورس گےئر لگاتا واپس موقع پر پہنچ گیا۔خیر اب اسے ڈرائیور کی بے احتیاطی کہیے یا پھر بچوں کو گھر ڈراپ کرنے کا انوکھا طریقہ لیکن یہاں خوش آئند امر یہی ہے کہ بچے صحیح سلامت دوبارہ وین میں پہنچ گئے۔

مزید خبریں :