07 مارچ ، 2013
اسلام آباد…مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں کسی بھی امریکی پابندی کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں او جی ڈی سی ایل اور کھاد کمپنیوں کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پاکستانی معیشت دباوٴ میں ہے، اسے بچانے کے لیے ہر چیز کرنی پڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے گوادر میں 4 لاکھ بیرل یومیہ گنجائش کی ریفائنری لگانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔