Time 20 مارچ ، 2025
جرائم

خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر، رواں سال اب تک 68 حملوں میں 26 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر، رواں سال اب تک 68 حملوں میں 26 اہلکار شہید
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیس پر 68 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں 26 پولیس اہلکار شہید جبکہ 30 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیس پر ہونے والے حملوں کی رپورٹ جیونیوز کو موصول ہوئی ہے ۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال15 مارچ تک پولیس پر 68 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جن میں 26 پولیس اہلکار شہید جبکہ 30 زخمی ہو چکے ہیں ۔ جوابی حملوں میں 69 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں29 ، فروری 24 جبکہ رواں ماہ کے دوران اب تک 15 حملے ہو چکے ہیں۔دہشت گرد حملوں میں 10 پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اب تک 16 چوکیوں جبکہ 7 تھانوں پر دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں سال شدت پسندوں نے 9 پولیس پارٹیوں پر حملے کیے۔ سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ 


مزید خبریں :