دلچسپ و عجیب
08 مارچ ، 2013

لبنان: کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھانے والا ریفری مشکل میں پڑگیا

بیروت… لبنا ن میں فٹ بال کے میچ میں ریفری نے فاوٴل کرنے پر کھلاڑی کو پہلے یلو اور پھر ریڈ کارڈ دکھادیا۔غلطی کرنے والا کھلاڑی میدان سے باہر جانے کے بجائے گراوٴنڈ میں ہی ریفری پر غصے میں لال پیلا ہو گیا۔ بیروت میں فٹ بال سیکنڈ ڈویژن ایونٹ میں دو مقامی کلبس کے درمیان میچ جاری تھا۔ ریفری نے ایک ٹیم کے کھلاڑی کو فاوٴل کرنے پر یلو کارڈ دکھایا جس سے کھلاڑی مشتعل ہوگیا۔ریفری نے بپھرے ہوئے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر جانے کو کہا۔ریفری کے اس فیصلے پر صورتحال مزید خراب ہوگئی اور شدید غصے کے عالم میں کھلاڑی نے ریفری کی مارلگانا چاہی۔بے چارے ریفری نے موقع کی نزاکت بھانپتے ہوئے وہاں سے بھاگنے میں عافیت جانی۔اب آگے آگے ریفری تھا اور پیچھے پیچھے مشتعل کھلاڑی اور اس کی ٹیم انتظامیہ، جو ریفری کو پکڑنے کی جستجو میں تھی۔فٹ بال کا گراوٴنڈ کبڈی کے میدان کی صورت دکھائی د ے رہا تھا۔آخر کار ریفری نے سب کو چکما دیتے ہوئے میدان سے باہر نکلنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

مزید خبریں :