08 مارچ ، 2013
اسلام آباد… وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مجموعی طور پر 19 کھرب، 89 ارب مالیت کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے، قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کی طرف سے تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کرنسی نوٹ سال 2011،12 میں 5 کھرب ، 24 ارب روپے چھاپے گئے۔ سال 2007،8 میں 2 کھرب،سال 2008،9 میں چار کھرب، 38 ارب 90 کروڑ ، سال 2009،10 میں ایک کھرب 53 ارب جب کہ سال 2010،11 میں تین کھرب ،72 ارب اور 50 کروڑ مالیت کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے۔