Time 06 اپریل ، 2025
صحت و سائنس

خیبر پختونخوا میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ

پشاور: خیبر پختونخوا میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔ 

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں اور سرجریوں کی تعداد ایک سال کے دوران 50 فیصد تک بڑھ گئی۔ 

جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی ارشد عزیز ملک کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں ہونے والی 1326 سرجریاں 2024 میں بڑھ کر 1900 سے زیادہ ہو گئیں۔ 

اسی طرح اینجیوگرافی اور اینجیو پلاسٹی کے 2023 میں آنے والے 11 ہزار کیسز 2024 میں بڑھ کر 15 ہزار 143 ہوگئے جبکہ دل کے مریض بچوں کی تعداد میں بھی خاصا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید خبریں :