02 مارچ ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان کی معروف الیکٹرونک کمپنی ہیٹا چی نے ایساروبوٹ تیار کرلیا ہے جو ناصرف انسانوں اور اشیاء کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ان کی پہچان یاد رکھتے ہوئے انہیں ڈھونڈکر بھی لاسکتا ہے۔EMIEW 2نامی اس روبوٹ کے سر پر دو کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے یہ ایک کمرے میں موجود ناصرف تمام اشیاء کو اپنی یاداشت میں محفوظ کرلیتا ہے بلکہ بعد ازاں پوچھے جانے پر ان کی مخصوص جگہ تک بھی پہنچا سکتا ہے۔