02 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…کہا جاتا ہے کہ کومے میں جانے کے بعدانسان کا دماغ کام کررہا ہوتا ہے جہاں بظاہر وہ دنیا سے مکمل بیگانہ نظرآتا ہے ۔امریکی ریاست کنساس سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی کی مثال بھی کچھ ایسی ہی ہے جو بظاہر تو دنیا سے مکمل انجان نظر آتی ہے لیکن کومے کی حالت میں بھی ماہرانہ انداز میں بال باسکٹ میں ڈالنے کا حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتی ہے۔Maggie Meierنامی یہ18سالہ لڑکی صرف14برس کی عمر میں کومے میں چلی گئی تھی لیکن کومے کی حالت میں بھی انتہائی مہارت سے باسکٹ بل کی گیند کو باسکٹ میں بخوبی پھینک سکتی تھی۔کومے سے ذرا دیر کو باہر آتیMaggieاپنے حواس پوری طرح بحال ہونے سے پہلے ہی باسکٹ میں گیند ڈال دیتی تھی اور پھر دوبارہ کومے میں چلی جاتی۔