02 مارچ ، 2012
کراچی…این جی ٹی…ایک حالیہ تحقیق کے مطا بق انگلیوں کی لمبا ئی سے بھی انسانی صحت کے با ر ے میں اندازہ لگا یا جا سکتاہے ۔ رپو رٹ کے مطابق وہ خواتین جن کی شہا دت کی انگلی کی لمبا ئی تیسری انگلی سے کم ہو تی ہے انہیں ہڈیو ں کے امر اض کا خطر ہ نسبتا ً زیا دہ ہو تاہے ۔شہا دت کی انگلی کا چھو ٹا ہونااس با ت کی طر ف اشا رہ کر تا ہے کہ جسم میں ایسٹروجن نامی ما دے کی کمی ہے جس سے خواتین کو صحت کے مختلف مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین کو اپنی خوراک اورایکسرسا ئز پر زیا دہ توجہ دینی چا ہیے لیکن وہ خواتین جن کی شہا دت کی انگلی تیسری انگلی کے برابر یا اس سے لمبی ہو تو وہ ان امراض سے بالکل محفو ظ ہو تی ہیں ۔