Time 29 مئی ، 2025
دنیا

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نے غزہ میں نیتن یاہو کی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیدیا

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سوال اٹھایا کہ اگر یہ جنگی جرائم نہیں تو اور کیا ہیں؟

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات کے خلاف دفاع نہیں کرسکتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور اُن کی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے اراکین ایسے اقدامات کررہے ہیں کہ جنگی جرائم کے سوا جن کی کوئی اور تشریح ممکن نہیں۔


مزید خبریں :