صحت و سائنس
02 مارچ ، 2012

بلغم کاٹیسٹ خواتین میں گردن کے کینسرپرقابوپانے میں مددگار

بلغم کاٹیسٹ خواتین میں گردن کے کینسرپرقابوپانے میں مددگار

اسٹاک ہوم …سوئیڈن میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ بلغم اورخون کے ٹیسٹ خواتین میں گردن کے کینسر پرقابوپانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جن خواتین میں گردن کے سرطان کی تشخیص اسکریننگ کے ذریعے ہوئی ان میں بانوے فیصد تک مکمل طورپر صحت مند ہونے کی توقع ہوتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ بلغم اورخون کاٹیسٹ گردن کے کینسرکی تشخیص تونہیں کرتاالبتہ یہ ان سیلزمیں تبدیلیوں کوچیک کرنے میں مدددیتاہے جومرض کی نشاندہی کرسکتے ہیں اس سے کینسرکاابتدائی اسٹیج پرپتا لگایاجاسکتاہے۔سوئیڈن میں ماہرین نے انیس سوننانوے اوردوہزارایک کے درمیان گردن کے سرطان میں مبتلا ہونے والی ایک ہزاردوسوتین خواتین کی اسکریننگ کے ذریعے بروقت تشخیص کرلی تھی۔سوئیڈش اسکریننگ پروگرام کے تحت پچیس سے 49 برس کی خواتین کے ہرتین سال میں بلغم اورخون کے ٹیسٹ لیے جاتے ہیں۔ جبکہ پچاس سے چونسٹھ برس کی خواتین کے پانچ سال میں ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :