کھیل
18 مارچ ، 2013

باب وولمر کوہم سے بچھڑے آج چھ برس بیت گئے

باب وولمر کوہم سے بچھڑے آج چھ برس بیت گئے

کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور انگلش کھلاڑی باب وولمر کوہم سے بچھڑے آج چھ سال گزر گئے،وہ 2007 ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز میں انتقال کرگئے تھے ۔باب وولمربہترین کوچ،بہترین کھلاڑی اور ہمدردانسان تھے۔رابرٹ اینڈریو وولمر، 14 مارچ 1948 کو بحارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے انہوں نے 19 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیلے، لیکن انکی وجہ شہرت انکا ٹیسٹ کیرئیر نہیں، انکی کوچنگ ہے۔ وولمز نے 90 کی دہائی میں جنوبی افریقا کی کوچنگ کی اور 2004 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد قومی ٹیم نے کئی سیریز اپنے نام کیں،،2005 میں بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے کے بعدایک روزہ سیریز میں چار ،،دو سے کامیابی حاصل کی،انگلینڈ کو ہوم سیریز میں شکست دی ،جبکہ سری لنکا کے خلاف بھی کامیابی سمیٹی،18 مارچ ،2007 کو ورلڈ کپ کے دوران وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

مزید خبریں :