18 مارچ ، 2013
کیلی فورنیا…اسپین کے رافیال نڈال نے شاندار کم بیک کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور اے ٹی پی ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا، روس کی ماریہ شراپووا نے بھی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیاانڈین ویلز میں کھیلے گئے فائنل میں رافیال نڈال کا مقابلہ ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو سے تھا، پہلے سیٹ میں نڈال کو شکست ہوئی لیکن اگلے دونوں سیٹس اسپینش کھلاڑی کے نام رہے، انکی جیت کا اسکور چار چھ، چھ تین اور چھ چار رہا۔یہ انڈین ویلز میں رافیل نڈالی تیسری کامیابی ہے۔خواتین ایونٹ کے فائنل میں روس کی ماریہ شراپووا نے ڈنمارک کے کیرولائن ووزنیاکی کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے چھ دو اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔اس کامیابی کے بعد ماریہ شراپووا عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہیں۔