18 مارچ ، 2013
لندن…انگلش پریمر لیگ میں چیلسی نے ویسٹ ہیم یونایٹڈ اور فلہم نے ٹوٹنہم ہوٹسپرز کو شکست دے دی ۔انگلش پریمئر لیگ میں چیلسی کا مقابلہ تھا ویسٹ ہیم یونایئٹڈسے، چیلسی نے یہ میچ دو صفر سے جیت لیا۔ فرینک لیمپارڈ نے چیلسی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا 200واں گول کیا۔ اس جیت کے ساتھ چیلسی لیگ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ ایک اورمیچ میں فلہم نے ٹوٹنہم ہوٹسپرز کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ اس شکست کی وجہ سے ٹوٹنہم کی ٹیم تیسری سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔