18 مارچ ، 2013
ڈربن…پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا میچ جمعرات کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کا آغازتوا چھانہیں تھالیکن ڈی ویلیرزاورہاشم آملہ کا یکجا ہونا تھاکہ گرین شرٹس کی شامت آگئی۔تیسری وکٹ پر238رنزکی پارٹنرشپ نے پاکستانی بولرزاورفیلڈرزکے ہاتھ پاؤں پھولا دیئے ۔ڈی ویلیرز نے128اورہاشم آملہ نے122رنز بنائے۔پھر ڈوپلیسی نے 19گیندوں پر45رنزبناکر اسکور کو 343 تک پہنچا دیا۔ پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی ہمت نہ ہاری اوربڑے ہدف کادلیری سے تعاقب کیا،محمدحفیظ نے57رنزکی برق رفتاراننگزکھیل کرمیزبان بولرزکوامتحان میں ڈال دیا،پھرشاہدآفریدی تو ایسے برسے کہ پنک پروٹیز کے رنگ پھیکے پڑ گئے ،آفریدی نے 48گیندوں پر88رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو فتح یاب نہ کر سکے،لیکن آفریدی کے آوٹ ہوتے ہی گرین شرٹس کی بیٹری پھرڈاون ہوگئی،وہاب ریاض نے45رنزبناکرکچھ ہمت دکھائی مگرپوری ٹیم 309رنزتک محدود رہی۔