صحت و سائنس
27 مارچ ، 2013

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری

پشاور…قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم شروع نہیں کی جاسکی۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق فاٹا میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔جس کے لئے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ای پی آئی حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں کی جا رہی ہے۔ جس سے دو لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہیں گے۔

مزید خبریں :