کھیل
07 اپریل ، 2013

بائیرن میونخ نے جرمن فٹ بال چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

بائیرن میونخ نے جرمن فٹ بال چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

فرینکفرٹ…بائیرن میونخ نے فرینکفرٹ کو ایک صفر سے شکست دے کر جرمن فٹ بال چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔فرینکفرٹ میں کھیلے گئے میچ بائیرن میونخ کا مقابلہ میزبان ٹیم سے تھا، 27ویں منٹ میں مہمان ٹیم نے گول کا سنہری موقع ضائع کیالیکن میچ کے 52ویں منٹ میں شوین اسٹائیگر کے گول نے بائیرن کو کامیابی دلادی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی جرمن کلب نے بنڈزلیگا کا ٹائٹل ریکارڈ 23ویں مرتبہ اپنے نام کرلیا۔ایک اور میچ میں بورشیا دورٹمنڈ نے آگزبرگ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

مزید خبریں :