07 اپریل ، 2013
بیونس آئرس…کینیڈا اور سربیا نے ڈیوس کپ ٹائی میں سخت مقابلے کے بعد برتری حاصل کرلی، امریکی برائن برادرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑاایونٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکا کے برائن برادرز کا مقابلہ سربیا کے نیناڈ زمون جچ اور ایلیجا بوزولجا پر مشتمل جوڑی سے تھا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا ،لیکن کامیابی سربین جوڑی کے حصے میں آئی۔انکی جیت کا اسکور سات چھ، سات چھ، پانچ سات، چار چھ اور پندرہ تیرہ رہا۔دوسری جانب کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹر اور ویزیک پوس پیسیل نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی اور ڈینئیل بریکیالی پر مشتمل جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔انہوں نے یہ میچ چھ تین، چھ چار، تین چھ، تین چھ اور پندرہ تیرہ سے اپنے نام کیا۔ ان کامیابیوں کے ساتھ سربیا اور کینیڈا کو کوارٹر فائنل میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔