کھیل
07 اپریل ، 2013

آئی پی ایل:کنگز الیون پنجاب نے پونے وارئیرز کو شکست دے دی

آئی پی ایل:کنگز الیون پنجاب نے پونے وارئیرز کو شکست دے دی

پونے…انڈین پریمئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب نے اپنا پہلا میچ جیت لیا، پونے وارئیرز کو8 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔پونے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر صرف 99 رنز بنائے۔ ابھی شیک نائر ناقابل شکست 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پروین کمار اور اظہر محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں منان ووہڑا کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے کنگز الیون پنجاب نے دو وکٹ پر ہدف پورا کرلیا۔ یہ میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر نے براہ راست نشر کیا۔

مزید خبریں :