11 اپریل ، 2013
پشاور…قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم15 اپر یل سے شروع کی جا رہی ہے ۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں چلائی جا رہی۔ جس کے باعث دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہیں گے۔