پاکستان
11 اپریل ، 2013

سپریم کورٹ نے بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی اجازت دیدی

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے استعمال کی اجازت دے دی ۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری اپنے دستخط سے رپورٹ جمع کرائیں کہ پیسہ کہاں خرچ کیا گیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کو اپنی ساکھ خود بنانی چاہیے ، عوام کو ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں ہوا،ضروری نہیں کہ عدالت ہی ہر مرتبہ آپ کو دھکا دے کر چلائے ،منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے سے ان کے اخراجات بھی بڑھ گئے۔ کم سے کم 5 بدعنوانوں کو ہی جیل بھجوا دیتے تاکہ باقی کو بھی پیغام مل جاتا ، بلوچستان کے عوام کو فوائد سے محروم رکھا گیا ، کسی ایک شخص کے خلاف بھی ایکشن نہیں لیا گیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیداروں کو رقوم جاری نہ کرنے سے حکومت بلوچستان کے خلاف مقدمات بھی زیر سماعت ہیں ، ترقیاتی فنڈ عوامی فلاح پر خرچ نہ ہونے سے شہریوں میں محرومیاں بڑھیں ، چیف سیکرٹری نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے ذمہ داری دوسروں پر ڈالی ، کیس کی مزید سماعت دو ہفتے بعد کی جائیگی۔

مزید خبریں :