پاکستان
11 اپریل ، 2013

ایف سی پلاٹونز خیبر پختونخوا کو واپس نہ کرنے پر پشاور ہائی کورٹ بر ہم

ایف سی پلاٹونز خیبر پختونخوا کو واپس نہ کرنے پر پشاور ہائی کورٹ بر ہم

پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر وزارت داخلہ کے سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایف سی پلاٹونز کی خیبر پختونخوا کو واپسی کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ملک کے دیگر حصوں میں تعینات ایف سی اہل کاروں کی عدم واپسی پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کو کئی بار پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدم تعمیل پر چیف جسٹس نے وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل اور ڈپٹی سیکریٹری کی تنخواہیں روکنے اور انھیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :