پاکستان
11 اپریل ، 2013

وکیل پر حملہ، قائم علی شاہ ، نفیسہ شاہ سمیت 13 افراد کیخلاف مقدمہ درج

وکیل پر حملہ، قائم علی شاہ ، نفیسہ شاہ سمیت 13 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سکھر … ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر نے خیرپور ڈسٹرکٹ بار کے صدر منظور حسین انصاری پر تشدد کا مقدمہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی سمیت 7 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیرپور کے صدر منظور حسین انصاری نے خیرپور کے حلقہ پی ایس 29 سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات داخل کرائے تھے۔ انہیں گزشتہ روز سکھر میں بعض وکلا نے تشدد کانشانہ بنایا تھا، جس پر منظور انصاری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر کی عدالت میں اپنے اوپر حملہ آور ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے منظور انصاری کی درخواست پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی نفیسہ شاہ سمیت 7 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دیئے۔

مزید خبریں :