پاکستان
11 اپریل ، 2013

ڈیرہ غازی خان: پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان

ڈیرہ غازی خان … پاکستان تحریک انصاف نے ڈیرہ غازیخان سے 3 قومی اور 7 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری لیگل افیئر پنجاب ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ نے آج یہاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ڈیرہ غازیخان سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 سے خواجہ مدثر المحمود، این اے 172 سے ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ، این اے 173 سے مہر سجاد حسین چھینہ ایڈووکیٹ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں میں پی پی 240 سے سردار اقبال خان قیصرانی، پی پی 241 سے حیات خان بزدار، پی پی 242 سے عطاء اللہ کھوسہ، پی پی 243 سے سردار احمد علی دریشک، پی پی 244 سے ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ، پی پی 245 سے فہیم سعید چنگوانی ایڈووکیٹ جبکہ پی پی 246 سے شاہنواز خان چانڈیا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ۔

مزید خبریں :