11 اپریل ، 2013
لاہور … ڈاکٹر سید وسیم اختر سابق ایم پی اے و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر امید وار این اے 185پی پی 271نے کہا ہے کہ نگراں وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ کسی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں ملکی کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، 6ماہ کے اندر اندر لوڈ شیڈنگ اور 3سال کے اندر اندر تمام بحرانوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی ریاست بنادیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتیں مورو ثی جماعتیں ہیں، سرمایہ داروں، وڈیروں اور جاگیرداروں نے اقتدار میں آتے ہی قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا ہے انتخابات کے التوا کی سازشیں کی جارہی ہیں، ہم آئین جمہوریت اور عدلیہ پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔