صحت و سائنس
17 جنوری ، 2012

پاکستان میں ہرسال 7لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم

پاکستان میں ہرسال 7لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم

لاہور… طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ جاتے ہیں، لاہور میں یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر ڈیبرا نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پولیو ویکسین کی کوالٹی پر شبہ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان میں بچوں کو پولیو کی جو ویکسین دی جارہی ہے دوسرے ممالک میں بھی وہی دی جا رہی ہے ، دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو مہم کے دوران سات لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت نہ برتیں تاکہ انہیں پولیو کے اس مہلک مرض سے بچایا جا سکے۔

مزید خبریں :