17 اپریل ، 2013
لندن … برطانیہ کی سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی آخری رسومات لندن کے سینٹ پال کیتھڈرل چرچ میں ادا کردی گئیں۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات دیکھنے کیلئے موجود رہی۔جنازے کے دونوں اطراف رائل آرمی کے جوان تعینات تھے اور شاہی بینڈ نے مارگریٹ تھیچر کو خراج عقیدت پیش کیا جس کی تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں۔ ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت 170 ملکوں کے مہمان تقریب میں شریک تھے، تقریب سے ڈیوڈ کیمرون نے بھی خطاب کیا۔