23 اپریل ، 2013
سالٹا…ارجنٹائن میں کانسرٹ کے دوران آسمان سے اچانک آنے والی روشنی نے سب کو حیران اور پر یشان کر دیا ۔ارجنٹائن کے شہر Salta میں کھلے آسمان تلے مقامی موسیقی کا کانسرٹ جاری تھا، ہر ایک گانے سے محظوظ ہورہا تھا، اچانک آسمان سے نیلی اور سفید روشنی زمین کی طرف آئی، جسے شہاب ثاقب کہا جارہا ہے ،خلاء سے زمین کی جانب آنے والی روشنی کو موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیاگیا ہے۔