06 مارچ ، 2012
سنکیانگ… چین کے شہرUrumqiمیں دنیا کے مہنگے ترین اور خاص نسل کے بلیک پرل نامی Tibetan Mastiff نسل کے کتیا نے بیک وقت22بچوں کو جنم دیا ہے جس کے باعث اسکا مالک راتوں رات کئی لاکھ ڈالر کا مالک بن گیا ہے۔Tibetan Mastiff کاشمار دنیا کے مہنگے ترین کتوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ ایسا ایک کتا تقریباً2لاکھ ڈالر تک میں نیلام ہوتا ہے۔واضح رہے کہ خاص نسل کے اس کتے کو چینی اپنے لیے خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں ۔