کاروبار
08 مئی ، 2013

اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے بیل آوٴٹ پیکیج منظور

اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے بیل آوٴٹ پیکیج منظور

اسلام آباد…نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے پاکستان اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے بیل آوٴٹ پیکیج کی منظوری دے دی، وفاقی حکومت شیڈولڈ بنکوں سے 11ارب روپے قرضے کی گارنٹی فراہم کرے گی اسٹیلز ملز کے مالی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو کی زیرصدارت وزیراعظم ہاوٴس میں ہوا۔ وزارت خزانہ اور وزارت پیدوار نے بریفنگ میں بتایاکہ پاکستان اسٹیل ملز پیداواری صلاحیت سے کم کام کررہی ہے،تاہم 11ارب روپے ملنے سے آئندہ 6 ماہ میں پیداواری صلاحیت 60 فی صد تک بڑھ جائیگی۔

مزید خبریں :