پاکستان
10 مئی ، 2013

گیارہ مئی کودھرنا،طاہرالقادری اورپنجاب حکومت میں معاملات طے

گیارہ مئی کودھرنا،طاہرالقادری اورپنجاب حکومت میں معاملات طے

لاہور…ضلعی حکومت لاہور نے ڈاکٹر طاہر القادری کا ہر پولنگ اسٹیشن پر دھرنے دینے کے مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے اور پاکستان عوامی تحریک کو لاہور میں صرف مال روڈ پرمسجد شہدا سے چیئرنگ کراس تک کے درمیان سروس لین پر پر امن احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے سے متعلق حکومت سے معاہدہ کی دستاویز جیونیوز کو مل گئی ہے۔جس میں طے پایا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک کے دورانیہ میں دوہزار مظاہرین کے ساتھ پر امن احتجاج کریں گے،اور اس دوران مال روڈ اور اس کی فٹ پاتھ پرآئیں گے نہ ٹریفک میں خلل پیدا کریں گے، معاہدے میں طے پایا ہے کہ مظاہرین توڑ پھوڑ اور قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

مزید خبریں :