10 مئی ، 2013
اسلام آباد … بوسنیا میں انٹرپول کی سربراہ نے کہا ہے کہ سرائیوو سے گرفتار کئے گئے سابق چیئرمین واپڈا کی پاکستان حوالگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ واپڈا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین (ر) لیفٹیننٹ جنرل زاہد علی اکبر کو سرائیوو ایئر پورٹ سے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ بوسنیا میں انٹرپول کی سربراہ مائریلا زینور کا کہنا ہے کہ زاہد علی اکبر کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پاکستانی عدالت نے زاہد علی اکبر کو 1990ء میں بدعنوانی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔