پاکستان
10 مئی ، 2013

عمران خان کا علاج جاری، چاہنے والوں کا شوکت خانم اسپتال کے باہر رش

عمران خان کا علاج جاری، چاہنے والوں کا شوکت خانم اسپتال کے باہر رش

لاہور … انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں علاج جاری ہے ، ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ محدود رکھا گیا ہے تاہم ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں اسپتال کے باہر موجود ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعاوٴں اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شوکت خانم اسپتال کے اندر تو عمران خان کے چاہنے والوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، وہ باہر رہ کر بھی اپنے کرکٹ ہیرو اور پسندیدہ سیاستدان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور بڑے بڑے گلدستوں اور کارڈز پر اپنے جذبات لکھ کر چھوڑے جا رہے ہیں۔ شوکت خانم اسپتال آنے والوں کاکہنا ہے کہ وہ عمران خان کوجلد اپنے درمیان دیکھنے کے خواہشمند ہیں، 11 مئی کے روز ان کی عدم موجودگی تو محسوس کریں گے تاہم پولنگ کے موقع پر جوش و خروش اور قومی ذمہ داری کو بھرپور انداز میں پورا کیا جائے گا۔

مزید خبریں :