10 مئی ، 2013
لندن… ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی خواتین کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خواتین انتخابات میں بھرپور حصہ لیں، اور لازمی طورپرووٹ ڈالیں۔ ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ عام انتخابات کے موقع پر پاکستانی خواتین اپنے حق رائے دہی استعمال کریں اور لازمی طور پر ووٹ دیں۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی خواتین کی شراکت داری سے ہی ممکن ہے۔