پاکستان
10 مئی ، 2013

پہلی بار 516 خواتین عام نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں

پہلی بار 516 خواتین عام نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں

اسلام آباد…پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 516 خواتین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں جنرل سیٹوں پر حصہ لے کر ایک نئی تاریخ رقم کررہی ہیں۔ خواتین کے قومی کمیشن کی چیئرپرسن خاور ممتاز کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 161 خواتین میدان میں ہیں۔ ان میں سے 66 خواتین مختلف پارٹیوں کی جانب سے اور 95 خواتین آزاد امید وار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین امیدواروں کی تعداد 355 ہے۔پیپلز پارٹی کی خواتین امیدواروں کی تعداد 15 ہے۔ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ 8 - 8 خواتین امید واروں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 6 خواتین امید واروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ عوامی کی 3 اور مسلم لیگ ق کی دو خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔

مزید خبریں :