پاکستان
10 مئی ، 2013

شفاف انتخابات پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن

شفاف انتخابات پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد…سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ صاف،شفاف انتخابات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایک لمبا سفر شروع کیا تھا ،آج آخری شام ہے ، کل نیا پاکستان جنم لے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشتیاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے جوہوسکتاتھا کیا، کل کا دن پولنگ عملے کے ہاتھ میں ہے ، اب قوم سات لاکھ پولنگ عملے کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل میں فوج نے بہت مدد کی ہے ، 605ٹن بیلٹ پیپرز کی ترسیل فوج کے ہیلے کاپٹرز کے ذریعے کی گئی، 20ہزار فوجی جوان اور گاڑیاں استعمال ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے 75ہزار اہلکار انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر بکتر بند گاڑیاں موجود ہوں گی، فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے لیے ہیلے کاپٹرز بھی ہوں گے ۔ اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2013 کے حوالے سے پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔

مزید خبریں :