10 مئی ، 2013
لاہور… جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ لوئردیر میں جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی ہمیشہ سے علمبردار رہی ہے، اور ہم خواتین کے ووٹ ڈالنے کے حق میں ہیں،اور ووٹنگ کیلیے خواتین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ، خواتین اپنا حق رائے رہی استعمال کریں گی۔