10 مئی ، 2013
لاہور … لاہور میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوش گوار ہو گیا۔ لاہور میں دوپہر سے ہی بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری تھی، سورج غروب ہوتے ہی بعض علاقوں میں بوندا باندی شروع ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز بارش میں بدل گئی۔ بارش اور تیز ہواوٴں کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا۔