پاکستان
11 مئی ، 2013

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کوئٹہ میں اپنا ووٹ ڈال دیا

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کوئٹہ میں اپنا ووٹ ڈال دیا

کوئٹہ…چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کوئٹہ میں اپنا ووٹ ڈال دیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اسلام آباد سے خصوصی طور پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے کوئٹہ پہنچے۔ائرپورٹ سے سیدھا وہ ریلوے اکاونٹس اکیڈیمی میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے ان کے ہمراہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسی اور انے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار بھی تھے۔چیف جسٹس اور ان کے صاحبزادے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن ملک اور قوم کے لئے اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں آئین کی بالادستی ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین نومبر کے بعد عوام نے فیصلہ کیا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو۔یہ خوش آئند بات ہے اور اس سے ملک آگے بڑھے گا۔شہری ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نکلیں۔

مزید خبریں :