پاکستان
11 مئی ، 2013

صدر ،آرمی چیف،چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر نے ووٹ کاسٹ کردیا

صدر ،آرمی چیف،چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر نے ووٹ کاسٹ کردیا

اسلام آباد/کراچی/کوئٹہ/راوالپنڈی…صدر زرداری،آرمی چیف اور چیف الیکشن کمشنر نے ووٹ کاسٹ کردیا،ملکی اداروں کے سربراہوں نے پہلے پہل اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، آرمی چیف ، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان نے پولنگ اسٹیشن آکر ووٹ ڈال۔پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی راول پنڈی کے حلقے این اے 54 کے گلشن آباد میں واقع پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پہنچے جہاں انہوں نے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ کسی آرمی چیف نے پہلی بار خود پولنگ اسٹیشن آکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، انہوں نے فرداً فرداً ووٹ ڈالنے کے تمام مراحل مکمل کیے ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری ووٹ ڈالنے کوئٹہ کے پولنگ اسٹیشن آئے تو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز عیسی اور ان کے بیٹے ارسلان افتخار بھی ان کے ساتھ آئے۔ریاستی اداروں کے سربراہوں نے عام ووٹرز کی طرح باقاعدہ طریقہ کار پر عمل کیا اور عوام کیلیے مثال قائم کی کہ وہ بھی گھروں سے نکلیں اور ملک و قوم کی بہتری کیلیے اپنا آئینی کردار ادا کریں ۔صدر زراری نے پہلے ہی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا تھا، ان کی دو بیٹیوں نے بھی پوسٹل بیلٹ کا طریقہ کار استعمال کیا تاہم بلاول بھٹو زرداری پوسٹل بیلٹ کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ووٹ پول نہیں کرسکے۔

مزید خبریں :