11 مئی ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ملک کے مختلف مقامات پر پولنگ کے عمل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرز سے وضاحت طلب کر لی ہے۔وضاحت طلب کر نے کے ساتھ الیکشن کمیشن نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ تاخیر کی ٹھوس وجوہات ہوں تو پولنگ کا وقت بڑھا دیا جائے، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز سے رابطہ کر کے وضاحت طلب کی ہے کہ پولنگ میں تاخیر کی وجہ بتائی جائے، یہ بھی بتایا جائے کہ پولنگ عملہ وقت پر کیوں نہیں پہنچ سکا، اور اگر تاخیر کی ٹھوس وجوہات ہیں تو پولنگ کا وقت بڑھا دیا جائے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بھی چیف سیکریٹری سندھ سے رابطہ کر کے کراچی میں پولنگ میں تاخیر کی وجہ معلوم کی اور انہیں ہدایت کی کہ معاملہ جلدحل کرایا جائے۔