پاکستان
11 مئی ، 2013

انتخابی ٹرن آؤٹ80فیصدہونے کی توقع ہے،سیکریٹری الیکشن کمیشن

انتخابی ٹرن آؤٹ80فیصدہونے کی توقع ہے،سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد…سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان نے 80 فیصد تک انتخابی ٹرن آؤٹ کی توقع ظاہر کی ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار مرد اور خواتین کے ووٹ الگ الگ گنے جائیں گے،سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا،انہوں نے ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والوں کی تعداد کو انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیا۔وی ا وسیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ صرف سرکاری ملازمین اور قیدی ہی پوسٹل بیلٹ کا حق رکھتے ہیں،صدر تو پوسٹل بیلٹ سے ووٹ ڈال سکتے ہیں ان کی صاحبزادیوں کو پوسٹل بیلٹ کیسے ملا،یہ معلوم کیا جائے گا۔اسلا م آباد میں یورپی یونین کے انتخابی مبصرین نے بھی مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا، وفد کے سربراہ رچرڈ ہائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابی عمل کے انتظامات تسلی بخش اور حوصلہ افزاء ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے مقاصد کو ناکام بنا دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار خواتین اور مرد ووٹرز کی الگ الگ گنتی کی جائے گی یوں انتخابی نتائج کے ساتھ یہ تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی کہ کس حلقے میں مردوں کے کتنے ووٹ نکلے اور خواتین کے کتنے۔

مزید خبریں :