08 مارچ ، 2012
جکارتا…این جی ی…شوق کا کوئی مول نہیں ، انڈونیشیائی خاتون نے ثابت کر دیا کہ بازؤ ں کے بغیربھی فوٹوگرافی کرنا ممکن ہے۔رپورٹ کے مطابق فوٹوگرافر تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے لیکن انڈونیشیا کی 44 سالہ روشیدابادوائی جیسی فوٹوگرافر شاید ہی کبھی دیکھیں ہوں۔ ایک چھوٹے سے گاؤں میں شوہر اور بیٹے کے ہمراہ رہنے والی دونوں بازؤں سے محروم اس با ہمت خاتون کے مضبوط ارادو ں نے معذوری جیسی مجبوری کو بھی مات دے دی ہے۔بچپن سے ہی فوٹوگرافر بننے کی خواہش مند روشیدابارہ سال کی عمر میں ایک حادثے میں اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہوگئیں تھیں لیکن اس با ہمت عورت نے ہار نہیں مانی۔جسمانی کمی کے پیشِ نظر روشیدانے کیمرہ میں کچھ تبدیلیا ں کرنے کے بعد اسے استعمال کرنا شروع کر دیاجو آج ایک پیشہ ور فوٹوگرافربھی ہیں۔