پاکستان
13 مئی ، 2013

مسلم لیگ ن پنجاب اور ایم کیو ایم کراچی کی جماعت ہے، حلیم عادل شیخ

مسلم لیگ ن پنجاب اور ایم کیو ایم کراچی کی جماعت ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی … مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب اور ایم کیوایم کراچی کی جماعت ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو جعلی مینڈیٹ مبارک ہو ،ان کا کہنا تھا کہ آج سارے کرپٹ، جعلی ڈگری اور ٹیکس چور پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی،ایم کیو ایم کراچی کی پارٹی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کا صرف جون تک ہنی مون پیریڈ ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں بے ایمانی ہوئی ہے، فخر الدین جی ابراہیم سے سوال کرتا ہوں کہ بتائیں کہاں کیمرے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین الیکشن مبارک ہوں، جب تک ملک میں صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتے تب تک کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔

مزید خبریں :