27 مئی ، 2013
لاہور…لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ مزید 5بچے انتقال کر گئے،جس کے بعدپنجاب میں خسرہ سے دم توڑنیوالے بچوں کی تعداد112ہو گئی،سیکڑوں بچے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے ویکسین مہم چلائے جانے کے باوجود شرح اموات میں اضافے کو قابلِ افسوس قراردیاہے اوررپورٹ طلب کر لی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آج میواسپتال میں خسرہ سیمتاثرہ3بچے،ایک چلڈرن اسپتال میں اور ایک جناح اسپتال میں دم توڑ گیا،میواسپتال میں لاہورکا رہائشی10 ماہ کا عطا مصطفیٰ،7ماہ کا سفیان اور 11ماہ کی فضا دم توڑ گئیں،چلڈرن اسپتال میں شیخوپورہ کا رہائشی 10ماہ شعیب اورجناح اسپتال میں رائے ونڈ کی رہائشی 10کی مسکان فاطمہ انتقال کر گئی،میواسپتال میں 5ماہ کے دوران خسرہ سے دم توڑنے والے بچوں کی تعداد53ہو گئی،چلڈرن اسپتال میں یہ تعداد54 اور جناح اسپتال میں 7ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14ہزار156ہو گئی ہے،صرف لاہور میں یہ تعداد4ہزار466ہے۔دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں خسرہ سے بچوں کی اموات میں اضافے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس خالد محمود نے ریمارکس دیئے کہ ویکسین مہم چلائے جانیکے باوجود شرح اموات میں اضافہ قابل افسوس ہے،یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے،عدالت آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔ عدالت جائزہ لے گی کہ آخر ایساکیوں ہو رہا ہے،عدالت نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت پنجاب کے متعلقہ حکام کو29مئی کو رکارڈ سمیت طلب کر لیا۔